ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مالیگاؤں بم دھماکے: میجر رمیش اپادھیائے کوہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی 

مالیگاؤں بم دھماکے: میجر رمیش اپادھیائے کوہائی کورٹ سے ضمانت مل گئی 

Tue, 26 Sep 2017 21:26:01    S.O. News Service

ممبئی، 26 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بمبئی ہائی کورٹ آج یکسانیت کی بنیاد پر 2008 مالیگاؤں دھماکے کے کیس میں میجر (ریٹائرڈ) رمیش اپادھیائے کوضمانت دے دی۔ یہ حوالہ دیتے ہوئے کہ چونکہ اس معاملے میں دیگر اہم ملزم کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے ضمانت مل چکی ہے، جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس سادھنا جادھو کی بنچ نے اپادھیائے کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے اور اتنی ہی رقم کے دو دیگرضمانتی رقم پرضمانت دے دی۔ ویسے قومی تفتیشی ایجنسی کے وکیل پیغام پاٹل نے ضمانت عرضی کی مخالفت کی لیکن ہائی کورٹ نے کہاکہ برابری پر عدالت عالیہ کی ہدایات کے پیش نظر اس کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ اپادھیائے کے وکیل نے اس سے انکار کیا اور کہاکہ عدالت نے حال ہی میں پروہت کوضمانت دے دی ہے اور ممبئی کی نچلی عدالت نے کیس کے دوملزمان سدھاکر چترویدی اور سدھاکر دھر دویدی کو چھوڑ دیاہے۔ لہٰذاان کو بھی ضمانت دی جانی چاہئے۔ گزشتہ نومبرمیں نچلی عدالت نے اپادھیائے کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد انہوں نے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔قومی تفتیشی ایجنسی نے اپنے چارج شیٹ میں دعوی کیا تھا کہ اپادھیائے دائیں بازو تنظیم ابھینو بھارت کا حصہ تھے اور انہوں نے ان میٹنگوں میں حصہ لیا تھا جن میں دھماکے کی سازش رچی گئی تھی۔


Share: